۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رفح

حوزہ/ رفح کے میئر نے جمعرات کو علی الصبح کہا کہ صیہونی حکومت کی فوج کا ہدف اس شہر اور رفح کراسنگ کی تنصیبات کو تباہ کرنا اور غزہ کی پٹی کو ناقابل رہائش بنانا ہے۔

حوزہ نیو زایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے انتہائی جنوبی مقام پر واقع شہر رفح کے میئر احمد صوفی نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہر کا بیشتر بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔

صوفی نے اس بارے میں ایک انٹرویو کے دوران کہا: حملہ آور منظم طریقے سے رفح شہر اور اس کے کیمپوں کو تباہ کر رہے ہیں، جس کی تازہ ترین مثال حی السعودی کی تباہی ہے۔

"الجزیرہ" نیٹ ورک نے اس کی رپورٹ کے حوالے سے کہا: قابض صہیونی فوج کا مقصد رفح کراسنگ کو تباہ کرنا اور غزہ کی پٹی کو ناقابل رہائش بنانا ہے۔

رفح کے میئر نے یہ بھی بیان کہا: صہیونیوں نے حی السعودی علاقے میں تمام رہائشی علاقوں کو تباہ کر دیا ہے، قابض صہیونی فوج نے شہر کی 70 فیصد سے زائد سہولیات اور انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔

رفح میں قابض صہیونی فوج کی زمینی کارروائی کو تمام بین الاقوامی مخالفتوں کے باوجود شروع ہوئے 40 روز سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور قابض فوج کو دیگر علاقوں کی طرح فلسطینی شہریوں کو قتل کرنے اور خود کو بھاری نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوا، مزاحمتی قوتوں کی طرف سے دفاعی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نامی اخبارنے صہیونی فوجی اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے: غزہ کے جنوب میں حماس کے فوجیوں نے دیگر مقامات پر اسرائیلی فوج کے حملوں سے کافی کچھ ٹیکنک سیکھی اور رفح میں حماس کے ساتھ جنگ دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ شدید اور مشکل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .